• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کی متعدد واٹر سپلائی سکیمیں پنجاب بجٹ میں شامل

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی کی متعدد واٹر سپلائی سکیمیں بھی پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کی گئی ہیںجن کیلئے فنڈز مختص کیے گئےہیں۔ 4254 اعشاریہ 770 ملین روپے کی بلک مری واٹر سکیم کیلئے بجٹ میں صرف تین ملین روپے رکھے گئے ہیں۔ منصوبے پر اب تک1068اعشاریہ816ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔پانی کی بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی اور پانی تقسیم کے نظام کیلئے(گیسٹرو پراجیکٹ فیز ٹو) واسا راولپنڈی کے500ملین کے منصوبے کیلئے20ملین مختص کئے گئے ہیں۔اب تک منصوبہ پر315اعشاریہ259ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔محمدی کالونی،جنجوعہ ٹائون،بینک کالونی اور ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی کیلئے 435اعشاریہ463ملین روپے کےمنصوبہ کیلئے بجٹ میں193اعشاریہ779ملین روپے رکھے گئے ہیں۔اب تک17اعشاریہ556ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔سٹیٹلائیٹ ٹائون،مسلم ٹائون،صادق آباد،پنڈورہ اور ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی اینڈ سیوریج ورک کے199اعشاریہ196ملین کے منصوبہ کیلئے30ملین مختص کیے گئےہیں۔ اب تک92اعشاریہ245ملین روپے لگ چکے ہیں۔یونین کونسل74تا77میں سیوریج سسٹم کےفیز ٹو منصوبہ کیلئے20ملین رکھے گئے ہیں۔لاگت384اعشاریہ630ملین ہے۔اب تک 200اعشاریہ007ملین خرچ ہوچکے ہیں ۔ راول جھیل اور کیچمنٹ ایریا میں چارسیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سوریج لائنوں کے فیز ون منصوبہ میں پنجاب حکومت نے اپنے 36فیصد حصے کیلئے10ملین روپے مختص کیے ہیں ۔ منصوبے میں پنجاب حکومت کا حصہ 3971اعشاریہ350ملین روپے ہے۔
تازہ ترین