• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، القاعدہ کے 5 کارکنوں کو 16 برس قید کی سزا

کراچی (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے پانچ مبینہ کارکنوں کو مجموعی طور پر 16، 16 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جمعرات کو جن کارکنوں کو سزائیں سنائی گئیں ان میں عبداللہ عمیر، ہنزلہ، احمد الرحمان، عاصم اکبر سعید، محمد یعقوب اور محمد یوسف شامل ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان میں حالیہ عرصے میں دہشت گردوں کو سنائی جانے والی یہ سب سے زیادہ سزائیں ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق کالعدم تنظیم القاعدہ کے پانچوں ارکان کو پانچ سال قید کی سزا دہشت گردوں کی مالی معاونت، سات سال قید کی سزا دھماکا خیز مواد رکھنے اور تین سال قید کی سزا کالعدم تنظیم کے ساتھ کام کرنے کے جرم میں سنائی گئی ہے۔ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے جرم میں بھی ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تازہ ترین