ملتان میں واسا حکام کی نا اہلی کی وجہ سے جاں بحق ڈیڑھ سالہ بچے کے والد کو ملنے والی نوکری ایک سال بعد چھن گئی ۔
ملتان کے علاقہ عثمان آباد میں گزشتہ سال 15 ستمبر 2015 کو محمد شاہان نامی ڈیڑھ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر فوت ہوگیا تھا۔
واسا حکام نے اپنی نااہلی کا ازالہ کرنے کےلیے محمد شاہان کے والد آفتاب کو واسا میں ڈیلی ویجز پر نوکری دی تھی جو معاملہ دبتے ہی ختم کردی گئی ہے۔
بچے کے ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ بچے کے والد کو مستقل نوکری دی جائے۔