آپ آف لائن ہیں
بدھ16؍ربیع الثانی 1442ھ2؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان: کورونا کیسز 198883، اموات 4035

پاکستان کورونا سے متاثرہ ملکوں کی فہرست میں 12 ویں نمر پر آ گیا 


پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ زیادہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں چین، فرانس، سعودی عرب، ترکی اور جرمنی سے بھی آگے نکل کر 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے نئے 3 ہزار 138 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس موذی وباء کے ہاتھوں مزید 74 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 883 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 35 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 7 ہزار 942 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 86 ہزار 906 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 76 ہزار 318 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 205 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 72 ہزار 880 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ 1 ہزار 656 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 943 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 890 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 12 ہزار 206 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 120 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 10 ہزار 116 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 113 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 1 ہزار 417 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 23 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 1 ہزار 3 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 28 مریض وفات پا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید