• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، بلوچستان میں مریضوں کی تعداد 10ہزار سے متجاوز

بلوچستان کے 7 اضلاع میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 170 کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا میں مبتلا 4 مریضوں کے انتقال کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 113 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 170 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10116ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں نئے کیس کوئٹہ، جعفرآباد، مستونگ، چاغی، خضدار، پشین، کیچ، صحبت پور، لورالائی، قلعہ سیف ﷲ ، قلات، جھل مگسی، نوشکی، ژوب اور دکی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

جمعہ کو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مزید 4 مریضوں کے انتقال کے بعد اموات کی تعداد 113ہوگئی، جاں بحق مریضوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مزید 31 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3768 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین