• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے یہاں قومی مفاد کیلئے جھوٹ بولنے کو بُرا نہیں سمجھا جاتا، حمزہ علی عباسی

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے بولے گئے جھوٹ کو بُرا نہیں سمجھا جاتا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بد قسمتی سے ہم ایک ایسی دُنیا میں رہتے ہیں جہاں مذہب اور قومی مفاد کے لیے جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے پر فخر سے کہا جاتا ہے کہ اس میں تو کوئی برائی ہی نہیں ہے کیونکہ یہ جھوٹ تو ہم نے مفاد کے لیے بولا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب حضرت محمد ﷺ کے مخلصین سیدھے راستے پر چلیں اور اسلام کا بول بالا کریں۔‘

واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ علی عباسی نے اپنے مسلمان مداحوں کے لیے ٹوئٹر پرخصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے مسلمان بھائیوں اور بہنوں سب بُرے کام چھوڑ دو اور قرآن و سنت کی طرف واپس لوٹ آؤ۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا تھا کہ اُن سب کو چھوڑ دو جو تمہیں ورغلاتے ہیں اور تمہیں گالیوں، نفرتوں اور برے اعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں، چھوڑ دو یہ سب اور اللّہ تعالیٰ اور اُس کے رسولﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی گزارنا شروع کردو۔

تازہ ترین