• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بطور پروڈیوسر باصلاحیت اداکاروں کو آگے لاؤں گی، انوشکا شرما

بھارتی اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرما نے بھارتی انڈسٹری میں جاری اقربا پروری پر بحث سے متعلق کہا ہے کہ بطور پروڈیوسر وہ حقیقی اور باصلاحیت اداکاروں کو اپنی فلموں میں کام کرنے کا موقع دیں گی۔

بھارتی ویب سائٹ ’ اے این آئی ‘ کے مطابق انوشکا شرما نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران بھارتی شوبز انڈسٹری میں اقربا پروری کےخلاف جاری بحث سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ وہ جب 25 سال کی عمر میں پروسر بنی تھیں تو انہوں یہی سوچا تھا کہ بطور پروڈیوسر حقیقی اور با صلاحیت اداکاروں کو مواقع دوں گی جو اپنا کریئر بنانے کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں ، ایسے لوگوں کو سامنے لاؤ گی جن کا اس انڈسٹری میں اُن کے ٹیلنٹ کے سوا کوئی دوسرا سہارا نہیں ہے۔‘

انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس کا نام ’ کلین سلیٹ فلم ‘ ہے جس میں اُن کے بھائی کارنیش شرما بھی شریک بانی ہیں۔

کارنیش شرما کا کہنا ہے کہ ’ جب انہوں نے پروڈکشن ہاؤس بنایا تھا اُن کے ذہن میں یہ بات بالکل واضح تھی کہ بالکل نئے اداکاروں کو موقع دیا جائے گا، جن کو بغیر کسی فلٹر کے متعارف کروایا جائے گا ، جن کی آوازیں بھی بغیر فلٹر کے استعمال کی جائیں گی ، انہوں نے سوچا تھا کہ اس پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے بالکل نئے اور با صلاحیت لوگ انڈسٹری میں لائے جائیں گے۔‘

انوشکا اور کارنیش شرما کے پروڈکشن ہاؤس میں ابھی تک فلم ’ این ایچ 10 ‘، فلم ’ پھلوری ‘ اور فلم ’ پری ‘ بنائی جا چکی ہیں ۔

انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’ اُن کا اس انڈسٹری میں بہت دلچسپ سفر رہا ہے ، اس دوران انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وہ چاہتی ہیں کہ اپنے پروڈکشن ہاؤس پر بھائی کے ساتھ مل کر اپنے تجربات آزمائیں۔‘

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی پہلی فلم سے لے کر آج تک بڑی محنت کی ہے تا کہ اچھی اور بڑی فلموں میں کام کرنے کے مواقع مل سکیں، اُن ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ اچھے ڈائریکٹرز اور رائٹرز کے ساتھ کام کریں۔‘ 

تازہ ترین