• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یار خان: معذور نوجوان احساس کفالت کی امدادی رقم سے محروم


رحیم یار خان میں دونوں ہاتھوں سے معذور نوجوان احساس کفالت کی امدادی رقم سے محروم ہوگیا۔

یونین کونسل قادرپود کے رہائشی دونوں ہاتھوں سے معذور 28 سالہ نوجوان محمد نواز کا کہنا ہے کہ اس کے موبائل میں میسیج کے باوجود ایک مہینے سے دفتر کے چکر لگوائے جارہے ہیں اور 12 ہزار کی امدادی رقم نہیں دی جارہی ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ اس کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں وہ بائیو میٹرک نہیں دے سکتا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام خانپور میڈم صغراں کا کہنا ہے کہ جن کے انگوٹھوں کے نشان واضح نہیں یا معذور ہیں ان کے لیے پالیسی بنائی جارہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا معذور افراد انتظار کریں، جلد ان کے مسائل حل کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین