بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے 13 دن بعد ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشانت کے اہلِ خانہ نے لکھا کہ سوشانت بہت آزاد، باتونی اور خوش مزاج شخص تھے، وہ ہر چیز کے لیے متجسس رہتے تھے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سوشانت خواب دیکھتے تھے اور انہیں شیر دل کے ساتھ پورا کرتے تھے، وہ دل کھول کر مسکراتے تھے۔
اہلِ خانہ نے کہا کہ سوشانت ہمارے کے لیے باعث فخر اور بڑھاوا دینے والی شخصیت تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ قبول نہیں کر سکتے کہ وہ آئندہ سوشانت کی ہنسی نہیں سنیں گے، نہ اس کی چمکتی آنکھیں کبھی دیکھ پائیں گے۔
اہلِ خانہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ سوشانت سنگھ کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوسکے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ اہلِ خانہ نے سوشانت سنگھ راجپوت کے نام پر سماجی کام کے آغاز کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 34 سالہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت رواں ماہ کے وسط مںں ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔