• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت اپنی زندگی میں 50 خواہشات رکھتے تھے جنہیں انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے تحریر کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے چند روز قبل اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا، ان کی پھندا لگی لاش ممبئی میں ان کے گھر کے ایک بند کمرے سے ملی تھی۔

ان کی موت پر فلم اور ڈراما سے تعلق رکھنے والے افراد غمزدہ ہیں، اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیتی پیغام بھیج رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سوشانت کو خودکشی پر مجبور کیا گیا، کنگنا رناوت

ایسے میں سوشل میڈیا پر سوشانت سنگھ راجپوت کی لکھی گئی 50 خواہشات بھی گردش کر رہی ہیں جنہیں اداکار نے خود لکھ کر اپنی موت سے قبل سوشل میڈیا پر شائع کیا تھا۔

سوشانت سنگھ نے گزشتہ سال ستمبر میں اپنی ان خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ انہیں پورا کرنے کی خواہش رکھتے تھے۔

سوشانت سنگھ کی سب سے بڑے خواہش طیارہ اڑانا اور بائیں ہاتھ سے کرکٹ کھیلنا تھا۔

اداکار کی خواہشات کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں علم فلکیات حاصل کرنے کی بڑی خواہش تھی۔

سوشانت سنگھ راجپوت فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل میں بھی بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔

آنجہانی اداکار اپنےدل میں جذبہ انسانی بھی رکھتے تھے، بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا بھی ان کی خواہش تھی۔

سوشانت سنگھ راجپوت خود بھی ایک بیک گراؤنڈ ڈانسر تھے اور وہ بچوں کو بھی ڈانس سکھانے کی خواہش رکھتے تھے۔

بھارتی اداکار  پورے یورپ کا ٹرین سے دورہ کرنے کے بھی خواہش مند تھے۔

تازہ ترین