• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں12سالہ لڑکی سمیت 2خواتین کی لاشیں برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سےملنے والی دونامعلوم لڑکیوں کی نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ ویسٹریج کے علاقہ محلہ زمینداراں میں ایک خالی گھر میں ایک نامعلوم لڑکی کی نعش پائی گئی، اطلاع ملنے پر اے ایس پی کینٹ سرکل اور ایس ایچ او ویسٹریج پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،اے ایس پی نے بتایاکہ لڑکی کی نعش ایک خالی مکان سے ملی ،مکان کے مالک رب نواز نے بتایاکہ کرایہ پر دینے کے لئے مذکورہ مکان گذشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ سے خالی تھا،پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،نعش پرانی ہونے کی وجہ سے شناخت نہ ہو سکی ہے ریسکیو 1122کے مطابق نعش تقریباً دس روزپرانی معلوم ہوتی ہے اورلڑکی کی عمرتقریباً 12برس ہے ۔ ادھرتھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر داہیگل کے قریب سے ایک خاتون کی نعش ملی جس کی عمرتقریباً35سال ہے۔سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی اوصدرمحمد شعیب مسعودسے رپورٹ طلب کرلی ،ایس ڈی پی اوصدرسرکل ایس ایچ اوصدربیرونی اورپولیس ٹیم کے ہمراہ موقعپر پہنچ گئے ،ایس ڈی پی اوصدرسرکل نے بتایاکہ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا،نعش کی شناخت نہ ہو سکی۔
تازہ ترین