• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ بھی دیکھئے: سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کی نمازِ جنازہ ادا 


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاید آفریدی نے سابق امیرِ جماعتِ اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر سید منور حسن کے درجات بلند کرے۔

انہوں نے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پاکستانی سیاست  ایک نڈر، وضع دار اور منافقت کو رد کرنے والے رہنما سے محروم ہوگئی۔

واضح رہے کہ سابق امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن بروز جمعۃ المبارک نارتھ ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں 12:30 بجے دن 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

سید منور حسن 3 مرتبہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ رہے جبکہ 2009ء سے 2014ء تک امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں۔

گزشتہ روز سید منور حسن کی نمازِ جنازہ ناظم آباد کراچی کے عید گاہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تازہ ترین