• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں کو 30 جون سے 10 جولائی تک لاک ڈاؤن کیا جائے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد، ڈھوک علی اکبر، تخت پڑی اور ننکاری بازار کو سیل کیا جائے گا۔

راولپنڈی کے کوٹھا کلاں، باڑا مارکیٹ، خیابان سرسید اور مورگاہ کے علاقے کو بھی سیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں کے اُن علاقوں کو سیل کیا جارہا ہے جہاں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 118 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین