• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کو احساس ہوگیا اسمارٹ لاک ڈاؤن کورونا سے نمٹنے کا واحد حل ہے، ذلفی بخاری

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ دنیا کو احساس ہوگیا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی کورونا سے نمٹنے کاواحد حل ہے۔

اپنے ایک بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہترین لیڈرشپ دکھانے پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ذلفی بخاری نے کہا کہ این سی او سی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ آج اگر کوئی دوسری حکومت ہوتی تو تباہی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

تازہ ترین