• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ بھی سینیٹ انتخابات کی طرح منظور ہوجائے گا، فیصل ووڈا

تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بجٹ 21-2020 بھی سینیٹ انتخابات کی طرح منظور ہوجائے گا.

کراچی سے جاری اپنے بیان مین فیصل ووڈا کا کہنا تھا کہ جیسے الیکشن یہ ہارے، سینیٹ میں ہارے اب بجٹ بھی پاس ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پھر ماسک سے منہ چھپانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کی عمران خان کو ہٹانے کی حسرت پوری ہوگی، یہ سب بجٹ پاس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چنی منی جماعتوں کے ننے منے لیڈران منہ چھپائے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

تازہ ترین