• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی رہائش گاہ جاکر ان کے صاحبزادے سید طلحہ حسن سے تعزیت اور سید منور حسن کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سید منور حسن سیاست میں شرافت کا پیکر تھے اور ان کی راست گوئی ان کا سب سے بڑا وصف تھا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سیاست کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کی ترویج اور قرآن و حدیث کی تفسیر کے ضمن میں بھی سید صاحب نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سید منور حسن کے سیاسی مخالفین بھی ان کی دیانت اور اصول پسندی کے معترف ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان کی رحلت ہر پاکستانی کا نقصان ہے اور سید منور حسن کے انتقال پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین