• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ، سوشل میڈیا پر خاتون کی طرف سے ایس ایچ او حجرہ پرجنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات،ایس ایچ او معطل

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ) سوشل میڈیا پر خاتون کی طرف سے ایس ایچ او حجرہ پر جنسی زیادتی سمیت تشدد کرنے کے الزامات سامنے آنے پر ڈی پی او نے ایس ایچ او حجرہ کو معطل کر دیا۔سوشل میڈیا پر صبا نامی خاتون کی طرف سے ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انسپکٹر انجم ضیاء پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور جسمانی تشدد کرنے سمیت سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے،ڈی پی او عمر سعید ملک نے ان الزامات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او آفس کے ایک پولیس آفیسر کو خاتون سے رابطہ کر کے تفصیلات معلوم کرنے کی ہدایات دیںجس پر صبا بی بی نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ حجرہ انسپکٹر انجم ضیاء نے اسے جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، خاتون نے ایس ایچ او پر اور بھی سنگین نوعیت کے الزامات لگائے،جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک فوری ایکشن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حجرہ انجم ضیاء کو معطل کر کے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او نے ایس پی انوسٹی گیشن شمس الحق درانی کی سربراہی میں ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی ٹریفک پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔

تازہ ترین