• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں6ہیلتھ سینٹرز میں کورونا ٹیسٹ کا سیمپل لینے کا آغاز کردیا‘ ڈاکٹر سرمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ کورونا وائرس سیل ڈاکٹر سرمد سعید خان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت نے کوئٹہ میں مزید چھ ہیلتھ سنٹرز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لینےکا آغاز کر دیا ہے۔سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی کی خصوصی ہدایت پربیسک ہیلتھ یونٹ جی او آر کالونی کوئٹہ، بیسک ہیلتھ یونٹ کبیر تاجک نواں کلی کوئٹہ،بیسک ہیلتھ یونٹ ولیج ایڈ سریاب روڈ کوئٹہ،سوشل سیکورٹی ہیلتھ سینٹر سیٹلایٹ ٹاون کوئٹہ،بیسک ہیلتھ یونٹ احمد خانزئی سریاب روڈ کوئٹہ اور گورنمنٹ سکول اولڈ مری آباد کوئٹہ میں عوامی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان مراکز میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لینے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے کورونا ٹیسٹ کے سیمپل لینے کے لئے خصوصی کاونٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ کورونا ٹیسٹ کے سیمپل دینے کے لئے مندرجہ بالا سینٹرز میں قائم کردہ کائونٹرز پر تشریف لے جائیں شکایت کی صورت میں کورونا وائرس سیل بلوچستان کے نمبر 0819202080 پر رابطہ کر سکتے ہیں مذکورہ سینٹرز میں عوام پیر سے ہفتہ صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک اور جمعہ صبح 9 سے دن 12 بجے تک ٹیسٹ کیلئے سیمپلز دے سکتے ہیں۔
تازہ ترین