• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹڑی کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہماری قوم کیلئے نہیں ہے، یہ قوم صرف اور صرف ڈنڈے سے چلتی ہے اور ڈنڈے کے علاوہ اسے کوئی سیدھا نہیں کرسکتا۔

 سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر جاری اپنے ایک پیغام میں اداکار قوم کی جانب سے خوب مایوس نظر آئے اور غم و غصے سے بھری ایک پوسٹ شیئر کردی۔

انہوں نے قوم کے موجودہ حالات پر نظر ثانی کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ جمہوریت ہماری قوم کیلئے نہیں ہے، یہاں جس مافیا پر ہاتھ ڈالو اس کی ایسوسی ایشن نکل آتی ہے۔

منیب بٹ نے لکھا کہ شوگر ایسوسی ایشن سے لیکر مکینک ایسوسی ایشن تک جس کی چوری پکڑو وہ ہائی کورٹ سے آرڈر لے آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم میں ذخیری اندوی کا مادہ سرایت کرچکا ہے، یہاں لوگوں پر تھوڑی سی سختی کرو تو اپوزیشن کے سوالات شروع ہوجاتے ہیں کہ یہ کیوں کردیا اور کیا کردیا۔

اداکار نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسوسی ایشن والوں کے ساتھ سڑکوں پر اس ملک کو مشرف جیسا ڈکٹیٹر ہی چلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ناجائز کرے، اسے مارو، پیٹو، جیل میں ڈالو اور سیدھا کرو سب کو۔

اپنے پیغام کے آخر میں منیب بٹ نے لکھا کہ یہ پوسٹ ان کے خیالات کی عکاسی کرتی ہے جس سے سب کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

تازہ ترین