• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کا رحمٰن ملک کیخلاف مقدمے سے انکار

اسلام آباد پولیس نے امریکی خاتون سنتھیا رچی کی درخواست پر رحمٰن ملک کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی کی رحمٰن ملک کےخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے جواب جمع کروادیا، پولیس پورٹ کے مطابق سنتھیا رچی کی جانب سے رحمٰن ملک کے خلاف الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیے: سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی کی درخواست مشکوک اور بظاہر بدنیتی پر مبنی ہے، اُن کے پاس کسی قسم کا ثبوت نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق سنتھیا رچی نہ درخواست میں اور نہ ہی پیشی کے دوران الزامات ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش کرسکیں، دھمکیوں کے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے سنتھیا رچی نے کسی فون نمبر ،تاریخ اور نہ ہی دھمکی کا وقت بتایا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سنتھیا رچی کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں سنتھیا رچی نے آج سے نو سال پہلے 2011 میں زنا بالجبر کا الزام لگایا، ریکارڈ کے مطابق سنتھیا نے واقعے کے وقت تھانے میں کوئی درخواست نہیں دی جبکہ متعلقہ سفارت خانے کی طرف سے بھی اس وقت ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے اس وقت پولیس یا کسی دیگر فورم پر تحریری یا زبانی شکایت درج نہیں کروائی، اُن کے پاس کوئی میڈیکل سرٹیفیکیٹ /ایم ایل آرنہیں ہے۔ 

تازہ ترین