• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں اسمارٹ فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی، حماد اظہر


وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اسمارٹ موبائل فون کی مینوفیکچرنگ شروع ہوگئی ہے۔

حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ٹیکس فری بجٹ پیش کیا، شاید ہی کبھی ایسا بجٹ پیش کیا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب بجٹ پیش بھی نہیں ہوا تھا تو اپوزیشن نے نا منظور نامنظور کے نعرےلگانا شروع کردیے تھے۔

حماد اظہر نے مزید  کہا کہ اپوزیشن نے بجٹ نہیں پڑھا صرف ذاتی حملے کیے ہیں، ہم نے سب سے بڑے دو مافیاز کو اقتدار سے باہر نکالا ہے۔ 

تازہ ترین