• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSX حملہ،غیرملکی سفارتکاروں کےمذمتی بیانات

غیرملکی سفارتکاروں کی جانب سے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنرکرسٹن ٹرنرنے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اس حملے سے غیر مستحکم نہیں ہوگا۔

آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترک سفیر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کینیڈین ہائی کمشنر نے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

تازہ ترین