آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ذیقعد 1441ھ 3؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

یوٹیلٹی اسٹورز نے 78 روپے 33 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی خریدلی


یوٹیلیٹی اسٹورز نے 78 روپے 33 پیسے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کرلی۔

ذرائع  یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نےخریدی گئی چینی اٹھانے کے لیے پرچیز آرڈر جاری کردیئے، 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78.33 روپے کلو کے حساب سےخریدی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے، مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کی 70 روپے کلو چینی کی پیشکش پر چینی نہیں خریدی گئی، شوگر ملز نے 25 جون کی ڈیڈلائن دی جس پر بذریعہ ٹینڈر چینی خریدنا ممکن نہ تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز  پر چینی خریدی، پہلے دیئے گئے ٹینڈرز پر چینی کی کم از کم بولی 78 روپے 33 پیسے موصول ہوئی تھی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے یوٹیلیٹی اسٹورز کو 67 روپے کلو پر 20 ہزار ٹن چینی فروخت کی تھی، جبکہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی اٹھانے کا عمل بھی جاری ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید