وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تشکیل دئیے گئے پاکستان اسپورٹس بورڈ میں قومی کھیل ہاکی کو نمائندگی نہیں دی اور اس کے کسی بھی عہدے دار کو بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا، اس سے قبل سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ اور نوید عالم، کرنل مدثر اسپورٹس بورڈ کی کسی نہ کسی کمیٹی کا حصہ رہے ہیں، حیرت انگیز طور پر نئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے حکام میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدریا سکریٹری کو بھی رکھا گیا ہے جن کے ابھی انتخابات بھی نہیں ہوئے ہیں اور عالمی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو معطل کئے جانے پر ایک ایڈہاک کمیٹی اس کے معاملات دیکھ رہی ہے۔
جبکہ مدر آف اسپورٹس پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر یاسیکرٹری بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رکن مقرر کیے گئے ہیں جبکہ قومی کھیل ہاکی کو نظر انداز کردیا گیا، پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کے صدر میجر جنرل اکرم ساہی اور پی او اے کے صدر لیفیٹنٹ جنرل عارف حسن کو بھی رکن بنایا گیا ہے جو ماضی میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے حوالے سے ایک دوستے کے حریف رہے ہیں،بعد میں انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کے دبائو پر حکومت نے عارف حسن کو پی او اے کا صدر تسلیم کیا تھا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کی تشکیل نومیں قومی کھیل ہاکی نظر انداز کرنے پرقومی ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی چراغ پا ہوگئے۔
ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی کھیل کو نظر انداز کردیا ہے، پہلے گرانٹ بند کی اور اب اسے قومی ادارے میں بھی نمائندگی نہیں دی گئی،کھلاریوں نے اس حوالے سے ملک گیر احتجاج کا بھی اعلان کیا ہے،سابق قومی ہاکی کپتان منظور جونیئر، حنیف خان،رشید جونیئر،خواجہ جنید، قومی کوچ سمیر حسین ،کلیم اللہ، ناصر علی، خالد حمید، اولمپین وسیم فیروز، احمد عالم، رانا مجاہد علی،دانش کلیم، اولمپین سفقت ملک، انجم سعید، قمر ابراہیم، کامران اشرف، سیکرٹری کے ایچ اے حیدر حسین سمیت پاکستان ہاکی کے اننٹرنیشنل کھلاڑیوں، ایسوسی ایشن عہدیدران نے پاکستان ا سپورٹس بورڈ کے گورننگ بورڈ میں قومی کھیل کی نمائندی نہ ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ماضی کے سٹار کھلاڑیوں نے وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے گورننگ بورڈ کی تشکیل پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مرتبہ اولمپک اور چار مرتبہ عالمی اعزاز حاصل کرنے والےقومی کھیل ہاکی کی پی ایس بی گورننگ بورڈ میں نمائندگی نہ دینا افسوس ناک ہے۔قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ہاکی میں اچھے نتائج کے لئے لانگ ٹرم پالیسی کی ضرورت ہے،موجودہ حالات میں قومی ہاکی ٹیم اور کھیل مین بہتری کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، حکومت اس کھیل کے لئے خصوصی بجٹ مختص کرے اور اسے حکومت کا نمائندہ ہی فیڈریشن کے ساتھ مل کرہاکی میں بہتری پر استعمال کرے، وہ وڈیو لنک کی مدد سے میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،انہوں نے کہا کہہم یورپی ممالک کے سسٹم سے موازنہ نہیں کرسکتے ہیں،300کھلاڑی اب ہمارےپول میں شامل ہیںپاکستان ہاکی فیڈریشن ان سب کھلاڑیوں کو سنبھال نہیں سکتاڈیپارٹمنٹس ٹیموں کی بحالی لازمی ہے35 کھلاڑیوں کا انتخاب قومی کیمپ کیلئے ہوا ہے۔
قومی کھیل کی بحالی کے لئے حکومت.ہاکی فیڈریشن اور اسپانسر ز مل کر لانگ ٹرم پالیسی بنانیں لاک ڈاون کے بعد ایس او پی کے تحت فائف اے سائیڈ سے ہاکی کا آغاز کریں گے ایس او پی کے تحت فائف اے سائیڈ انڈور بھی کھیلی جاسکتی ہے ولڈ ہاکی فیڈریشن نے فائیو اے سائیڈ انڈور اور آوٹ ڈور ولڈکپ کے انعقاد کا اعلان کرچکی ہے ،پاکستان اولمپیئنز فورم کے ترجمان اولمپئن سلیم ناظم نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اقرباء پروری ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ماضی میں ہاکی فیڈریشن کو کروڑوں روپے کی گرانٹ دی گئی اس کا حساب لیا جائے، ملک میں جب تک مخلص لوگ فیڈریشن میں نہیں آئیں گے یہ کھیل ترقی نہیں کرسکتا، انہوں نے کہا کہ اداروں کی ٹیموں کو بحال کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو معاشی سکون مل سکے۔
رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہا ہے کہ وہ قومی ہاکی ٹیم کے اسمگلنگ کیس کو قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے،1983میں ہونے والے اس کیس کی دوبارہ سے انکوائری ہونا چاہئے۔انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشنکی ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے آن لائن اجلاس میں اپنی کورونا ٹاسک فورس سے مشاورت کے بعد ستمبر میں ہونے والی عالمی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اگلے سال مارچ تک ملتوی کردی ہے،جس کا میزبان جنوبی کوریا ہے،ایونٹ کی نئی تاریخ کا فیصلہ اگلے ماہ دس جولائی کو ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گاجس میں رواں سال کے ملتوی شدہ انٹر نیشنل مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے بھی فیصلہ کئے جائیں گے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نئی تشکیل نو کےبعدتنازعات میں مذید اضافہ ہوگیا ہے، صوبوں نے بھی بورڈ میں نمائندگی نہ ملنے پر اعتراض کیا ہے، محکمہ کھیل سندھ کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کو شامل نہ کرنا تھا تو کم از کم صوبائی اسپورٹس بورڈ کے ایک ایک نمائندوں کو شامل کیا جانا چاہئے تھا تاکہ وہ 18ویں ترمیم کے بعد اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے تھے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی اس حوالے سے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کو خط لکھا ہے جس میں قومی کھیل کو نمائندگی نہ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں فٹبال فیدریشن نے پی ایس بی کے وجود کے خلاف عدالتی جنگ لڑی ہے اور اس کی اہمیت کو چیلینج کیا جس کے بعد فٹبال فیڈریشن کے حکام کو خاموش کرنے کے لئے پی ایس بی میں شامل کیا گیا ہے،کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر جاپان میں اگلے سال ہونے والے اولمپکس گیمز کو منسوخ کرنے پر بحث شروع ہوگئی ہےجس میں زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والوں نے اسے منسوخ کرنے کی تجویز دی ہے، ٹوکیو میں کھیلوں کے محفوظ اندازسے انعقاد کی کوئی ضمانت نہیں ہے،ورونا وائرس سے باہر نکلتے ہی امریکا کی ا اولمپکس اور پیرا اولمپک کمیٹی نےرواں ماہ اپنے دو بڑےٹریننگ مراکز26جون سے دوبارہ کھول دئیے۔
6 ویں ایشین بیچ گیمز سانیا 2020 کی آرگنائزنگ کمیٹی نے تمغوں کے ڈیزائن تیار کر لئے اور ان کی نقاب کشائی کی۔تمغے کے سامنے دو حصے شامل ہیں۔ پہلا حصہ سورج اور چاند کی چمک کی علامت ایک حلقہ ہے۔ دائرے میں ایشین بیچ گیمز کا نشان اور سانیا کی تاریخ اور ثقافت کی نمائندگی کرنے والی تیانا راک کی شکل ہے۔دوسرا حصہ بقیہ تمغے کو سجاتا ہے اور اس میں سانیا کے قدرتی مناظر یعنی جھاڑیوں ، لہروں اور ساحلوں کو دکھایا گیا ہےکوروناوائرس اور مالی مشکلات کے باعث سندھ حکومت نے بدھ کو پیش کئے گئے صوبائی بجٹ میں نئے ترقیاتی پروجیکٹس شامل نہیں کئے ہیں. اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے نئے ترقیاتی پروجیکٹس بھی بجٹ میں شامل نہیں کئے گئے۔
اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے جاری ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کئے جائیں گے. جن منظور شدہ پروجیکٹس پر کام شروع نہیں ہوئے ہیں ان پر آئندہ مالی سال کے دوران کام کا آغاز کیا جائے گا۔کے سی سی اے ڈسٹرکٹ زون1 کے سابق سیکریٹری اور کرا چی پبلک اسکو ل کے اسپورٹس اینڈ میڈیا کوارڈینیٹر سید منیر علی قادری صحت یا ب ہو گئے،منیر قادری کے معا لجین میں آغا خان اسپتال کی سینئرڈاکٹر نو رین ناصر اور نو شین تاشفین شامل تھیں جب کہ ملک کے معروف چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سہیل اختر اور سول اسپتال کے ڈاکٹر سجادکنسلٹینٹ تھے۔
منیر قا دری نے ڈائریکٹر کے پی ایس عامر محی الدین اور سا بق کو نسلر مصبا ح الا اسلام بخاری کا خصو صی ذکر کیا جنہو ں نے امریکا سے بذریعہ فو ن خیریت دریا فت کی، منیر علی قادری سے فون پر ٹیسٹ کر کٹرزاقبال قاسم، جلال الدین، سلیم جعفر،اسد شفیق ،حسن رضا،ٹیسٹ امپائرز محبوب شاہ ،سلیم بدر ، میاں اسلم،سا بق قومی ویمن کر کٹر نازلی آصف ، ارشد خان ،رضا ، شکیل ، ندیم عمر ،کے سی سی اے کے سابق صدور پرو فیسر سراج الاسلام بخاری ، پروفیسر اعجا ز فا روقی ،شفیق قاظمی ،تو صیف صدیقی ،ظہیر الدین، جمیل احمد، خالد نفیس،ظفر احمد،خرم اشرف، محمد احمد نقوی، رئیس احمد ،سعیدجبار،نصرت محبوب،اعظم خان ، عارف وحید،ڈاکٹر عارف حفیظ،غلام محمدخان ، احتشام الدین ،اقبال شیخ،جنید غفور ،خالد محمود،ممتاز حیدر اور دیگر نے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔