• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: پیرامیڈیکس و ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے پیرامیڈیکل اسٹاف اور ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں محکمہ صحت سندھ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری صحت اور وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ 2200 ڈاکٹر بھرتی کرنے کے لیے سندھ پبلک سروس کمیشن کو لکھا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل جامعات، کالجز میں ٹیکنیکل سیٹس بڑھانے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو لکھا جائے۔

دوران اجلاس چیف سیکریٹری سندھ نے میڈیکل جامعات کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف کو وینٹی لیٹر مینجمنٹ کی ٹریننگ کرائی جائے گی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی کے مختلف اسپتالوں میں آئی سی یو اور ایچ ڈی یوز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول اسپتال، سروسز، لیاری، گلستان جوہر، نیپا اسپتال میں147 آئی سی یو، 834 ایچ ڈی یوز بڑھائےجا رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ اس وقت 400 سے زائد ڈاکٹر ٹیلی میڈیسن کی سروسز دے رہے ہیں، مزید 250 ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ایم او یو ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق صوبے میں 1382 ڈاکٹرکام کر رہے ہیں، پیرا میڈیکس پر مشتمل 452 ریپڈ رسپانس ٹیم کام کر رہی ہیں۔

تازہ ترین