محکمہ صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 935 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 337 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ صوبے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 26 ہزار 115 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 278 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں کوروناوائرس سے اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 12626ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پشاور میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 ہزار 29 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پشاور میں مجموعی طور پر کوروناوائرس سے 453 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔