چین کے ٹوائلٹس سے متعلق متنازع بیان دینے والی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق پریس سیکریٹری کیٹی زکریا کو چینی وزارتِ خارجہ نے دوبارہ چین آنے کی دعوت دے دی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیٹی زکریا نے قدامت پسند امریکی تبصرہ نگار جیک پوسوبیک کو دیے گئے انٹرویو میں 2016ء کے امریکی صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکا میں یہ تاثر پایا جاتا تھا کہ ملک کا سنہری دور ختم ہو رہا ہے اور چین ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین سے واپس آنے کے بعد میں نے سوچا کہ آخر چین امریکا کا متبادل کیسے بن سکتا ہے جبکہ وہاں تو ’مناسب ٹوائلٹس‘ بھی موجود نہیں۔
رپورٹ کے مطابق کیٹی زکریا کے چین سے متعلق تبصرے پر چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے دلچسپ ردِعمل سامنے آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے انہیں دوبارہ چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔
ماؤننگ نے کہا ہے کہ کیٹی زکریا چین آتی جاتی رہا کریں یہاں ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔