• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابیل کینیڈی کا فارن سروسز میں خدمات انجام دینے کا ارادہ


سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کی بیٹی رابیل کینیڈی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا ہے۔

رابیل کینیڈی نے فارن سروسز میں اپنی خدمات انجام دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد 1985 سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بطور ڈرائیور کام کر رہے ہیں۔

رابیل کینیڈی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کام کے دوران افسران سے ملتے اور ان سے باتیں کرتے اور یہی باتیں جب وہ گھر آکر بتاتے تو ہم ان سے متاثر ہوتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم بڑے ہوئے تو ہمیں معلوم ہوا کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرکے ہم افسر بن سکتے ہیں۔

رابیل کینیڈی کے بھائی بھی سی ایس ایس کا امتحان دے چکے ہیں اور وہ نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی فارن سروس کے لئے منتخب ہونے والی طالبہ رابیل کینیڈی کوفون کرکے مبارکباد دی تھی۔

وزیر خارجہ نےسی ایس ایس میں نمایاں کامیابی اورفارن سروس کے لیے منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ رابیل کینیڈی کا اپنی محنت اور لگن سے مقابلے کا امتحان پاس کرنادوسروں کے لیےمشعل راہ ہے۔

وزیرخارجہ نے رابیل کینیڈی کے والد جان کینیڈی کو بھی مبارکباد دی۔

ایف بی آر کا جان کینیڈی کو خط

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور جان کینیڈی کو ایک خط لکھا گیا تھا، خط میں جان کینیڈی کو اُس کی بیٹی رابیل کینیڈی کے سی ایس ایس (سینٹرل سُپیریئر سروس) امتحان پاس کر کے پاکستان کے محکمہ خارجہ میں خدمات کے لیے چن لیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی جانب سے رابیل کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

تازہ ترین