لاہور میں جعلی ہیلتھ آفیسر بن کر کورونا سرٹیفکیٹ کے نام پر فیکٹری مالکان کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق گرفتار ملزم جاوید عرف جیدا نے مختلف علاقوں میں جعلی ہیلتھ افسربن کر فیکٹری مالکان کو کورونا سرٹیفکیٹ کے نام پر بلیک میل کیا اور لاکھوں روپے وصول کرکے فیکٹری مالکان کو جعلی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دیے۔
پولیس نے فیکٹری مالکان کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور کورونا ٹیسٹ کے جعلی سرٹیفکیٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔