• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو محمد حفیظ کا سلیوٹ

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی کوشش کو ناکام بنانے والے اہلکاروں کو قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے سلیوٹ پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر محمد حفیظ نے پولیس اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بزدلانہ حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والے بہادر اہلکاروں کو سلیوٹ کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کے خلاف بروقت جوابی کارروائی کرنے پر محمد حفیظ نے تمام سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ انہوں نے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

تازہ ترین