لاہور کے علاقے قینچی میں گرڈ اسٹیشن کے اندر زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قینچی کے علاقے میں قائم گرڈ اسٹیشن کے اندر ملازمین کے لیے رہائشی عمارت تعمیر کی جارہی تھی، زیر تعمیر عمارت کی چھت اچانک گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر 8 مزدور زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ملبے سے نکالا اور 5 افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا جبکہ 3 زخمیوں کو جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔