• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائیجل لونگ آئی سی سی ایلیٹ پینل سے باہر، بھارتی امپائر شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گذشتہ سال کی خراب کارکردگی کے بعد انگلینڈ کے نائیجل لونگ کو آئی سی سی ایلیٹ پینل کی ذمے داریوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ آئی سی سی سی نے ایلیٹ پینل میں 12 امپائرز اور 7 میچ ریفریز کو شامل کیا ہے جس میں بھارت کے نتن مینن بھی شامل ہیں ۔ دیگر ایلیٹ پینل امپائروں میں پاکستان کے علیم ڈار کے علاوہ کمار دھر ما سینا،مارسیس ارمس،کرس گیفنی،مائیکل گف،رچرڈ النگورتھ،رچرڈ کیٹل برا،بروس آکسن فورڈ،پال رائفل، راڈ ٹکر اور جو ولسن ہیں۔ میچ ریفریز پینل ڈیوڈ بون ، کرس بورڈ ، جیف کرو سمیت سات ریفریز پر مشتمل ہے۔

تازہ ترین