• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی نے خالصتان کی آزادی کیلئے تحریک شروع کر دی

پیرس (نمائندہ جنگ ) دنیا بھر میں مقیم سکھ کمیونٹی نے خالصتان کی آزادی کےلئے تحریک شروع کر دی ،اس سلسلہ میں فرانس کے درالحکومت پیرس کے اہم مقام ایفل ٹاور کے سامنے سیکھ کمیونٹی کا خالصتان کی آزادی کےلئے مسلسل دو گھنٹے بھر پور احتجاجی مظاہرہ، سکھ کمیونٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب شروع ہونے والی آزادی کی جدوجہد خالصتان کی آزادی تک جاری رہے گی اور ہر قسم کی قربانی دی جائے گی۔ ہم 1984 میں جدوجہد آزادی کے شہیدوں کے خون کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے ،مظاہرہ میں شامل سکھ کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی حمایت کا اعلان کیا۔

تازہ ترین