• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، ہلمند کی مویشی منڈی پر راکٹ حملے، بچوں سمیت 23جاں بحق

قندھار ، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کی مویشی مارکیٹ میں راکٹ حملوں میں بچوں سمیت 23شہری جاں بحق ہوگئے ، افغان حکومت اور طالبان کا ایک دوسرے پر راکٹ حملوں کا الزام ، صوبائی گورنر کےدفتر اور افغان فوج کی جانب سے سے جاری علیحدہ علیحدہ بیانات میں بتایا گیا ہے کہ سنگین ضلع میں ہونے والے حملے میں 15دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔گورنر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعہ زول بازار کے علاقے میں پیش آیا جہاں راکٹ حملوں کے بعد کار بم دھماکا بھی ہوا۔صوبائی گورنر کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کار بم دھماکا شہریوں کے گھروں کے قریب ہوا جس میں دو طالبان حملہ آور بھی مارے گئے۔

تازہ ترین