• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت اورچینی مفادات پر حملہ کیا ، کالعدم بی ایل اے

کراچی (اے ایف پی) کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستانی معیشت اور چینی مفادات پر تھا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بھیجی گئی ایک ای میل میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد نہ صرف پاکستان کی معیشت کو نشانہ بنانا تھا بلکہ چین کے معاشی مفادات پر بھی ایک حملہ تھا جو بلوچستان میں چین کے استحصالی منصوبوں کا جواب ہے ۔ کالعدم تنظیم نے مزید کہا کہ چین کے منصوبے غیر منصفانہ طور پر خطے کے معدنی اور ہائیڈروکاربن وسائل کو استعمال کررہا ہے ۔

تازہ ترین