• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتبہ پائلٹس کی حکومتی فہرست میں 2خواتین بھی شامل

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد مشتبہ لائسنس رکھنے والےپائلٹس کی حکومتی فہرست میں 2خواتین پائلٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹس کی فہرست میں 115 نمبر پر دو بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں بہنوں ارم مسعود اور مریم مسعود کا فلائنگ لائسنس مشتبہ قرار دیا گیا ہے جب کہ دونوں بہنوں نے بیک وقت بوئنگ 777جہاز اڑا کر ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پائلٹ مریم مسعود کو پہلے سے ہی گراؤنڈ کرکے انکوائری کی جارہی ہے، مریم مسعود نے گلگت میں جہاز کی لینڈنگ میں غفلت بھی برتی تھی اور غفلت کے باعث طیارہ رن وے سے اتر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔یہ بھی پڑھیں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کی حکومتی فہرست میں غلطیاں پالپا نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے پائلٹس کی فہرست کو بے بنیاد قراردے دیاحکومت نے 2016ء کے طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کو بھی معطل کردیا،وزارت ہوا بازی نے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کی فہرست جاری کردیترجمان پی آئی اے کی جانب سے دونوں خواتین پائلٹس کو جہاز اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین