• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری دے دی۔

مریم نواز کی زیر صدارت کلین انرجی سے متعلق اجلاس میں لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے 3 پائلٹ پروجیکٹس شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔

اس معاملے میں مریم نواز نے اسمال بائیو گیس پلانٹس کا قابل عمل منصوبہ طلب کرلیا اور کہا کہ کلین انرجی کے میدان میں پنجاب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیو گیس پلانٹس سے فصلوں کےلیے بائیو فرٹیلائزر اور گھریلو استعمال کیلئے سستی گیس میسر ہوگی، ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ سے الیکٹرک بس اور میٹرو بس کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔



قومی خبریں سے مزید