• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیون ساتھی پر حد سے زیادہ تنقید اور ٹوکنا انہیں پانچ سال میں موت کے منہ میں لے جا سکتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طویل المدت تعلق قائم رکھنے کیلئے اپنی زبان کو قابو میں رکھنا ضروری ہے، لیکن اگر آپ نے اپنے شریک حیات یا ساتھی کی غلطیاں نکالنے کو ہی اپنی زندگی کا مقصد سمجھ لیا تو جان لیں کہ یہ تنقید اور غیر ضروری طور پر ٹوکنا آپ کے ساتھی کو وقت سے پہلے قبر تک پہنچا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بزرگ افراد پر کیے گئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ایسے عمر رسیدہ افراد جنہیں ان کے جیون ساتھی نے ضرورت سے زیادہ ٹوکا اور تنقید کی ان کے آئندہ پانچ سال میں مرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ تحقیقی مقالہ لکھنے والی سرکردہ محقق اور پنسلوانیا یونیورسٹی کے لفایاٹ کالج کی پروفیسر جمیلا بُک والا کہتی ہیں کہ مستقل تنقید سے دماغ پر شدید دبائو پڑتا ہے جو اسے نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق کے دوران 57؍ سے 80؍ سال کے افراد سے سوالات کیے گئے اور معلوم ہوا کہ جن افراد نے اپنے شریک حیات کو تنقید کا نشانہ بنائے ر کھا انہیں پانچ سال بعد ان سے ہاتھ دھونا پڑا۔ شدید دکھ اور ذہنی دبائو ان کی جان لے لیتا ہے۔

تازہ ترین