• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ، اسعد محمود اورگنڈاپورمیں تلخ کلامی،دونوں کا الیکشن لڑنے کا چیلنج

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کے بیٹے اسعد محمود اور وزیر امور کشمیرعلی امین کے مابین تلخ کلامی ہو گئی دونوں جانب سے چیلنج دے دیئے گئے ۔ مولانا اسعد محمود نے کہاکہ علی امین استعفی دیں وہ ان کے خلاف الیکشن لڑنے کو تیار ہیں جس پر علی امین گنڈا پور بولے آپ نہیں اپنے والد کو کہیں میرا چیلنج قبول کرے۔اسعد محمود نے کہا کہ شہد کی بوتلیں لیکر نہیں بھاگ رہا تھا ،علی امین نے جواب دیا کہ ان کے والد دگنا ووٹوں سے شکست کھا کر اب لسی پی رہے ہیں،دونوں رہنمائوں کے درمیان بجٹ منظوری کے دوران شہد اور لسی کے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔اسعد محمود نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو مقبوضہ کشمیر و آزاد کشمیر کے دارالحکومتوں کے ناموں کا بھی پتہ نہیں مولانا اسعد محمود نے طعنہ دیا بنی گالہ کی سڑکوں پہ شہد کی بوتلیں لیکر میں نہیں بھاگ رہا تھا ۔علی امین گنڈا پور بولے کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے مجھے کہا کشمیر کاز کو مولانا فضل الرحمن نے نقصان پہنچایا آل پارٹیز حریت کانفرنس کا خط ریکارڈ پر پڑا ہے علی امین بولے مولانا اسعد محمود کو دکھ اس بات پر ہے کہ ان کے والد کو دوگنا ووٹوں سے شکست دی اب وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بیٹھ کر لسی پی رہے ہیں۔

تازہ ترین