• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں کورونا کی مزید تین نئی علامات کی شناخت

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ میں کووڈ 19کی مزید 3نئی علامات کی شناخت کی گئی ہے جس میں ناک کا بہنا یا بند ہوجانا ، متلی اور ہیضہ شامل ہے ۔ اس سے پہلے جو فہرست تیار کی تھی اس میں صرف بخار، کھانسی، سانس لینے میں مشکلات، ٹھنڈ لگنا، ٹھنڈ لگنے سے مسلسل کپکپی، مسلز میں درد، سردرد، گلے کی سوجن اور سونگھنے یا چکھنے کی حس سے محرومی کو کووڈ 19 کی علامات قرار دیا گیا تھا۔ نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار افراد میں اس مرض کی علامات اوسطاً 5 دن میں نظر آنا شروع ہوجاتی ہیں۔اس بیماری کی علامات کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکا کے اہم ترین طبی ادارے سینٹرز فار ڈیزیز پریونٹیشن اینڈ کنٹرول (سی ڈی سی) نے حال ہی میں 3 نئی علامات کو فہرست میں شامل کرلیا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق کووڈ 19 کے شکار افراد میں متعدد اقسام کی علامات کا مجموعہ نظر آتا ہے اور ہر کیس میں بیماری کی شدت مختلف ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین