مصر کے ایک نجی اسپتال میں اچانک آگ بھڑکنے سے کورونا کے 7 مریض ہلاک ہوگئے۔
مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے ایک نجی اسپتال میں خوفناک آتشزدگی میں کورونا وائرس سے متاثرہ سات مریض دم توڑ گئے۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ مرنے والے تمام افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
حادثے میں اسپتال کے انتظامی عملے کے 7 افراد بھی جھلس گئے،پبلک پراسیکیوشن کو واقعہ کی اطلاع دے کر تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔