• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

14 محفوظ ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت

یورپی یونین کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ 14 ملکوں کے شہریوں کو یورپ میں داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکا، برازیل اور چین یورپی یونین کی اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

خبر ایجنسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپی یونین کے شہریوں کے لیے بھی یونین کے اندر سرحدی کنٹرول ختم کر دیے گئے ہیں۔

یورپ سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 965 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 50 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 346 ہو گئیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 744 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 436 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس سے اب تک 9 ہزار 41 اموات واقع ہو ئی ہیں جبکہ 1 لاکھ 95 ہزار 392 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔

فرانس میں کورونا سے 26 ہزار 813 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں، جبکہ 1 لاکھ 94 ہزار 260 افراد اس موذی وباء کا شکار ہوئے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 783 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 81 ہزار 811 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 35 ہزار 851 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 864 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 17 ہزار 177 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان، کورونا کیسز 209337، اموات 4304

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 58 ہزار 385 زندگیاں نگل چکا ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 531 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 12 ہزار 343 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 228 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 36 ہزار 450 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 782 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 67 ہزار 665 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین