آپ آف لائن ہیں
جمعہ11؍ذیقعد 1441ھ 3؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا کیسز 10429924، ہلاکتیں 508637

دنیا میں کورونا سے 5 لاکھ 8 ہزار ہلاکتیں


دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 29 ہزار 924 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 8 ہزار 637 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 42 لاکھ 32 ہزار 63 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 768 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 56 لاکھ 89 ہزار 224 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کےامریکا میں 14 لاکھ 30 ہزار 977 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 864 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 لاکھ 22 ہزار 246 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار 488 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 58 ہزار 385 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 9 ہزار 320 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 47 ہزار 849 ہو چکی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافےکے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے، جہا ںکورونا سے 16 ہزار 919 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 346 ہو گئی۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 575 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار 965 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 96 ہزار 50 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 346 ہو گئیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 504 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 82 ہزار 365 رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 575 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 999 ہو گئے۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 744 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 436 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 670 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 205 ہو گئے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 27 ہزار 121 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 657 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: کورونا کے خاتمے کیلئے تجویز پر انعام 10ہزار روپے

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 599 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 86 ہزار 436 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 531 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 4 ہزار 304 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 6 ہزار 530 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 98 ہزار 503 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید