• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم کی انگلینڈ میں پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ رپورٹ آج آئیگی

انگلینڈ میں موجو د پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹ آج آئے گی جس کے بعد کھلاڑی ٹریننگ میں حصہ لے سکیں گے، کپتان اظہر علی نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم کو بریفنگ دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ووسٹر میں 14 روز کا قرنطینہ گزار رہی ہے، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ماحول میں موجود ہیں اور ایس او پیز کے تحت ٹریننگ بھی کرسکتے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کوویڈ 19 کے پروٹوکولز کے حوالے سے قومی ٹیم کو بریفنگ دی، اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم بھی موجود تھے۔

گزشتہ روز کھلاڑی اور آفیشلز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ لئے گئے جس کی رپورٹ آج آئے گی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تقریبا 10 ہفتے قیام کرے گی اور دورے پر 3 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین