• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسکواڈ کے مزید 6 کھلاڑی انگلینڈ جانے کے اہل قرار

قومی اسکواڈ کے مزید 6 کھلاڑی انگلینڈ جانے کے اہل قرار


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے ٹیم کے 6 کھلاڑیوں محمد حفیظ، وہاب ریاض، فخر زمان، شاداب خان، محمد رضوان اور محمد حسنین کا دوسرا کوویڈ 19 ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے ، اب یہ کھلاڑی بھی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔

پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کئے، 2 منفی ٹیسٹ آنے والے کھلاڑی اور آفیشلز انگلینڈ روانہ ہوچکے ہیں۔

پہلے مرحلے میں مثبت آنے والے 10 میں سے 6 کھلاڑیوں کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے جس میں محمد حفیظ،وہاب ریاض ،محمد رضوان ،شاداب خان ،فخر زمان اور محمد حسنین شامل تھے۔

گزشتہ روز ان 6 کھلاڑیوں کے دوسری بار ٹیسٹ منفی آنے پر اب یہ کھلاڑی بھی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

پی سی بی کے مطابق کھلاڑیوں کے انگلینڈ روانگی کے انتظامات جلد کردیئے جائیں گے ۔

تازہ ترین