• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آلِ شریف نے ترجمانوں کی سخت ڈیوٹی لگائی ہے، فیاض چوہان

پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ آلِ شریف نے اپنی بچی کچی عزت کی رکھوالی کے لیے ترجمانوں کی سخت ڈیوٹی لگائی ہے۔

ایک بیان کے ذریعے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منہ کی کھانے کے بعد نون لیگ نے پنجاب حکومت کے خلاف محاذ کھول لیا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں پنجاب کا بجٹ منظور ہو گا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں بھی اپوزیشن کو رسوائی اور جگ ہنسائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، آلِ شریف نے اسمبلی، عدالت اور عوام کی عدالت میں جھوٹ کی انتہا کر دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اسی جھوٹ کی وجہ سے نواز شریف لندن کو پیارے ہو گئے ہیں، اسی جھوٹ کی وجہ سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز نیب کو پیارے ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

PSX حملہ ناکام بنانے پر فیاض چوہان کا سندھ رینجرز کو خراجِ تحسین

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا ہے کہ احساس کیش پروگرام کے تحت تقریباً 44 لاکھ خاندانوں میں رقوم تقسیم کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجٹ میں کاروباری حلقوں اور عوام کو 56 ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا جا رہا ہے، تعلیم، صحت اور امن و امان کے لیے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

تازہ ترین