• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹ مار ایسوسی ایشن مغالطے کا شکار ہے، فیاض چوہان

لوٹ مار ایسوسی ایشن مغالطے کا شکار ہے، فیاض چوہان


پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہےکہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن شاید ابھی تک مغالطے کا شکار ہے۔

ایک بیان میں پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر طنز و تنقید کے تیر چلائے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ نارووال کے ارسطو اپنی کم فہمی میں رُل غزل کو غلط رنگ دے گئے۔

فیاض چوہان نے کہا کہ عوام پر اعداد و شمار کا جادو چلا کر بیرونِ ملک جائیدادیں بنانے والے اسحاق ڈار رُل گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: بزدار پنجاب میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں، فیاض چوہان

ان کا کہنا ہے کہ عشروں تک پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے والوں کی دیدہ دلیری پر حیرت ہے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان مشکل حالات سے جلد نکل آئے گا۔

تازہ ترین