• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن، آل پارٹیز تاجر اتحاد کے دھرنے کا 26واں روز

چمن میں پاک افغان سرحدی تجارت اور دو طرفہ پیدل آمدورفت کی بندش کے خلاف آل پارٹیز تاجر اتحاد کا دھرنا 26ویں روز میں داخل ہوگیا، دھرنے کے باعث باب دوستی سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹریڈ بھی معطل ہے۔

پاک افغان بارڈر روڈ پرتاجر اتحاد کی جانب سے 26 روز سے دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے پاکستان اور افغانستان کو ملانے والی اہم بین الاقوامی تجارتی گزرگاہ بند کیا ہوا ہے جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ ٹریڈ معطل اور کسٹم کلیرنگ بھی بند ہے۔

آل پارٹیز تاجر اتحاد نے مطالبہ کیا ہے کہ باب دوستی کو 2 مارچ کی پوزیشن پر روایتی ٹریڈ اور دوطرفہ پیدل آمدورفت کےلئے بحال کی جائے۔

باب دوستی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر ایس او پی کے تحت روایتی تجارت بحال کی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھرنا مظاہرین سے کئی بار مذاکرات ہوئےہیں اور مظاہرین کے مطالبات سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین