سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی اجازت میں توسیع کردی۔ سی اے اے نے30 جون تک ملک کے 6 ایئرپورٹس پر اندرون ملک پروازوں کی اجازت دی تھی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت میں توسیع کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
نوٹس کے مطابق اندرون ملک پروازیں چلانے کی اجازت میں 31 اگست تک توسیع کردی ہے، لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں اندرون ملک پروازوں کی اجازت ہوگی۔
گلگت، اسکردو ائیرپورٹ پر صرف اسلام آباد سے پروازیں چلانے کی اجازت ہوگی۔
نوٹس کے تحت ملک کے دیگر تمام ائیرپورٹس پر اندرون ملک پروازیں ممنوع رہیں گی۔