• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے آئین پر عملدرآمد قومی فریضہ ہے ‘ اسد قیصر

پشاور (نیوزڈیسک ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ ملک کے آئین پر صدق دل سے عمل درآمد ہم سب کا اولین فریضہ ہے ۔دستور پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ ملک کے دستور نے وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے اور ملک کی اکائیوںکے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوںنے کہا کہ ملک کا آئین ہم سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم نہ صرف اس کی حفاظت کریں بلکہ اس کی روح کے مطابق عمل کریں ۔سپیکر اسدقیصرنے کہا کہ ملک کا آئین ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کے دستور کے تحت یہ وفاق کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آئین کی لکھی تمام اکائیوںکو مساوی حقوق دے کیونکہ آئین کے تحت ملک کی کسی اکائی کو دوسری اکائی پر برتری حاصل نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک ایسی دستاویز ہوتی ہے جو اس ملک کے عوام کی امنگوں اور تقاضوں کی آئینہ دار ہوتی ہے اور وہ صوبوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے ۔
تازہ ترین